Live Updates

انسانیت کیخلاف جرائم کا مقدمہ، سابق بنگلہ دیشی وزیراعظم حسینہ واجد پر فرد جرم عائد کردی گئی

عدالت نے جولائی اور اگست میں ہونے والی ہلاکتوں کے سلسلے میں دائر مقدمے میں حسینہ واجد کو ذمہ دار قرار دیا

Sajid Ali ساجد علی اتوار 1 جون 2025 12:59

انسانیت کیخلاف جرائم کا مقدمہ، سابق بنگلہ دیشی وزیراعظم حسینہ واجد ..
ڈھاکہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 جون 2025ء ) سابق بنگلہ دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد پر انسانیت کیخلاف جرائم کے مقدمے میں فرد جرم عائد کردی گئی۔ بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد پر فرد جرم عائد کر دی گئی ہے، ان پر انسانیت کے خلاف جرائم کا مقدمہ درج کیا گیا تھا، اس مقدمے میں ملک کے سابق وزیر داخلہ اور آئی جی پولیس کو شریک مجرم قرار دیا گیا، بنگلہ دیشی عدالت نے جولائی اور اگست میں ہونے والی ہلاکتوں کے سلسلے میں دائر مقدمے میں حسینہ واجد کو مرکزی منصوبہ ساز اور ذمہ دار قرار دیا۔

اس حوالے سے اقوام متحدہ کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ ’شیخ حسینہ واجد حکومت کے خاتمے کے وقت جولائی اور اگست 2024ء میں تقریباً 1 ہزار 400 بنگلہ دیشی قتل ہوئے‘، قتل کے اس مقدمے میں ڈھاکہ کے سابق پولیس کمشنر حبیب الرحمان کو بھی شامل کیا گیا، مقدمے میں ڈھاکہ پولیس کمشنر سمیت 8 پولیس اہلکار شامل ہیں، پولیس اہلکاروں پر گزشتہ برس اگست میں حکومت مخالف مظاہرین کے قتل میں ملوث ہونے کے الزامات ہیں، ان الزامات پر 4 پولیس افسران حراست میں ہیں اور بقیہ 4 کی غیر موجودگی میں مقدمہ چلایا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ برس بنگلا دیشی طلباء نے حکومت کے خلاف ملک گیر احتجاجی تحریک چلائی تھی، ملک گیر احتجاج کے بعد سابق وزیراعظم حسینہ واجد نے فرار ہوکر بھارت میں پناہ لے رکھی ہے، چیف پراسیکیوٹر تاج الاسلام نے کہا ہے کہ ملزمان کے خلاف باقاعدہ مقدمہ شروع ہوچکا ہے، یقین ہے ملزمان کے جرائم ثابت ہوں گے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات