الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز کے ضمنی انٹراپارٹی انتخابات تسلیم کرلیے

بدھ 20 مارچ 2024 13:26

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز کے ضمنی انٹراپارٹی انتخابات ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2024ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرینز کے ضمنی انٹراپارٹی انتخابات تسلیم کرلیے۔الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز کے انٹرا پارٹی الیکشنز کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔نوٹی فکیشن کے مطابق محمود خان پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز کے چئیرمین، ملک افضل دین نائب چئیرمین منتخب ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی پی کی جانب سے پرویز خٹک کے چیئرمین شپ چھوڑنے کے بعد انٹرا پارٹی انتخابات دوبارہ کروائے گئے تھے۔واضح رہے کہ گزشتہ برس سابق وزیر دفاع پرویز خٹک کی سربراہی میں خیبرپختونخوا میں باضابطہ طور پر نئی سیاسی جماعت پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز بنائی گئی تھی جس میں سابق حکمران جماعت پی ٹی آئی کے اہم نام شامل ہیں، 8 فروری 2024 کے انتخابات کے بعد پرویز خٹک نے چیئرمین شپ چھوڑنے کا اعلان کردیا تھا۔