راولپنڈی میں پولیس اورڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ سے پولیس افسران زخمی،دو ڈاکو گرفتار

بدھ 20 مارچ 2024 14:12

راولپنڈی میں پولیس اورڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ سے پولیس افسران زخمی،دو ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2024ء) راولپنڈی میں تھانہ دھمیال کے علاقے میں ڈاکوؤں کے6رکنی گروہ نے پولیس پر فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں دو افسران گولیاں لگنے سے زخمی ہوگئے،پولیس نے بروقت جوابی کارروائی کرتے ہوئے 2 ڈاکوؤں کو گرفتارکرلیا۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق دھمیال کی حدود میں 6 ڈاکوؤں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی جس کے باعث اے ایس آئی ساجد اور ہیڈکانسٹیبل وقار زخمی ہو گیا جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، فائرنگ کے دوران 2 ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی حالت ہوئے جنہیں گرفتار کیا گیا، زخمی ڈاکوؤں کی شناخت گل میرا اور حسن کے نام سے ہوئی۔

پولیس نے بتایا کہ سی آئی اے پولیس نے مشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ کیا تو انہوں نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی۔گرفتارملزمان ڈکیتی کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہیں۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سینئر پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے ا ور باقی ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لیے علاقہ میں سرچ آپریشن کیا۔