ملک میں نظام مصطفی ﷺ کی بالادستی کی تحریک کو کامیاب بنانے کے لیے نوجوانوں کو اہم کردار ادا کرنا ہو گا

بدھ 20 مارچ 2024 15:40

لالہ موسیٰ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2024ء) نورانی یوتھ کونسل کے آرگنائزر قاری محمد عثمان نورانی نے کہا ہے کہ ملک میں نظام مصطفی ﷺکی بالادستی کی تحریک کو کامیاب بنانے کے لیے نوجوانوں کو اہم کردار ادا کرنا ہو گا،افواج پاکستان کے نوجوانوں کی دفاع پاکستان کے لیے لازوال قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ،دفاعی اداروں کے خلاف پروپیگنڈہ کرنے والے ملک کے خیر خواہ نہیں ہوسکتے، ان خیالات کا اظہار قاری محمد عثمان نورانی نے گجرات میں علامہ مظہر سیالوی کی طرف سے دیئے گئےافطار ڈنر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقعہ پر درجنوں نوجوانوں نے نورانی یوتھ کونسل میں شمولیت اختیار کی،قاری محمد عثمان نورانی نے مزید کہا کہ 7 ستمبر 2024 کو ختم نبوت ﷺکو آئینی طور حل ہوئے 50 سال پورے ہورہے ہیں اس لیے نورانی یوتھ کونسل اس یوم ختم نبوت ﷺکو گولڈن جوبلی کے طور منانے گی،6 ستمبر 2024 لیاقت باغ پریس کلب راولپنڈی میں عطیم الشان اجتماع منعقد ہو گا جس میں نوجوان قائد ملت اسلامیہ امام شاہ احمد نورانی صدیقی سمیت 1970 کے اسمبلی کے مجاہدین کوخراج تحسین پیش کرنے بھرپور شرکت کریں گے،ہم سکولز کالجز یونیورسٹیز اور مدارس کے طلبہ کو اس اجتماع میں خصوصی طور پر دعوت دیں گے،قاری محمد عثمان نورانی نے کہا کہ سیاست میں مولانا شاہ احمد نورانی صدیقی رحمتہ اللہ علیہ کا کردار ہمارے مشعل راہ ہے،انہوں نے ساری زندگی اپوزیشن کی سیاست کی مگر مذاکرات اور بات چیت کے دروازے ہمیشہ کھلے رکھے،سیاست میں دہشت کا ماحول پیدا کرنے والے ملک کے خیر خواہ نہیں ہیں ۔