پی ایس ایل اورویمن آئی پی ایل کی انعامی رقم کا موازنہ ہونے لگا

بدھ 20 مارچ 2024 16:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2024ء) پاکستان سپر لیگ اور بھارت کی ویمن پریمیئر لیگ کی انعامی رقم کا موازنہ ہونے لگا، بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا صارفین انعامی رقم کا موازنہ کر نے لگے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق دونوں لیگز کا حال ہی میں اختتام ہوا ہے، پی ایس ایل کی فاتح ٹیم کو بھارتی ویمن انڈین پریمیئر لیگ کی فاتح ٹیم سے کم انعامی رقم ملی ہے جس پر حیرانگی کا اظہار کیا جانے لگا۔

پی ایس ایل ٹائٹل تیسری مرتبہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے جیتا جبکہ ویمن انڈین پریمیئر لیگ کی فاتح رائل چیلنجر بنگلور رہی۔اسلام آباد یونائیٹڈ کو 14 کروڑ روپے کی انعامی رقم ملی جو انڈین تقریباً 4.13 کروڑ روپے بنتے ہیں اور رنرز اپ ملتان سلطانز کو پانچ کروڑ 60 لاکھ روپے ملے جو بھارتی تقریباً 1.65 کروڑ روپے بنتے ہیں۔

(جاری ہے)

ویمن انڈین پریمیئر لیگ میں فاتح ٹیم چنائی سپر کنگز کو بھارتی 6 کروڑ روپے اور رنرز اپ دہلی کیپیٹلز کو بھارتی 3 کروڑ روپے ملے۔

انڈین پریمیئر لیگ میں گزشتہ سال فاتح چنائی سپر کنگز کو بھارتی 20 کروڑ اور رنرز اپ گجرات ٹائٹنز کو 13 کروڑ روپے بھارتی ملے تھے۔اس حوالے سے بھارتی میڈیا نے کہا کہ بھارتی بورڈ دنیا کا امیر ترین بورڈ ہے، بھارتی کرکٹ لیگز میں دوسری لیگز سے زیادہ پیسہ بورڈ کے امیر ہونے کی وجہ سے ہے۔