پی ایچ ایف سیکرٹری کے بعد صدر کے عہدے کے بھی دو دعویدار، دو فیڈریشن بننے کا خدشہ
پی ایچ ایف کانگریس اراکین کی اصل تعداد کسی کو نہیں معلوم جن کو ماضی میں معطل کیا گیا وہ بھی کانگریس ممبر ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں، ذرائع
بدھ 20 مارچ 2024 16:42
(جاری ہے)
گزشتہ روز کراچی میں حیدر حسین گروپ کی جانب سے بلائے گئے کانگریس کے غیر معمولی اجلاس میں طارق بگٹی شریک نہیں ہوئے ان کی عدم موجودگی میں اجلاس میں شریک ممبران نے پیپلز پارٹی کی سینیئر رہنما ایم این اے شہلا رضا کو متفقہ طور پر صدر منتخب کرلیا تھا۔
حیدر حسین گروپ کا دعویٰ تھا کہ کانگریس کے 64 ارکان میں سے 54 ارکان اجلاس میں حاضر ہوئے لیکن اب ایک روز بعد 21 مارچ کو اسلام آباد میں رانا مجاہد گروپ کی جانب سے بھی کانگریس کا اجلاس بلالیا گیا ہے۔اس اجلاس میں طارق بگٹی نے بھی شرکت کا اعلان کیا ہے اور وہ اعتماد کا ووٹ لیکر پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے صدر بننے کا ارادہ رکھتے ہیں۔دونوں گروپوں کی جانب سے علیحدہ علیحدہ اجلاس بلانے کی وجہ سے اب سیکرٹری کے بعد صدر کے عہدے کے بھی دو دعویدار سامنے ہوں گے۔ذرائع کے مطابق پی ایچ ایف کانگریس اراکین کی اصل تعداد کسی کو نہیں معلوم جن کو ماضی میں معطل کیا گیا وہ بھی کانگریس ممبر ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں۔ذرائع کے مطابق پاکستان اسپورٹس بورڈ کو رانا مجاہد گروپ کی پشت پناہی حاصل ہے تو حیدر حسین گروپ کو پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن تسلیم کرتی ہے جبکہ ملک میں صرف ہاکی نہیں کئی کھیل ہیں جن کی متوازی فیڈریشنز ہیں جس کا نقصان کھلاڑیوں کو اٹھانا پڑتا ہے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.