Live Updates

وزیر اعلیٰ کا لاہور،ملتان،فیصل آباد، سیالکوٹ،سرگودھا اور راولپنڈی میں کم آمدن افرادکیلئے ہاؤسنگ سکیم کا اصولی فیصلہ،فوری سائٹ سلیکشن کی ہدایت

بدھ 20 مارچ 2024 17:42

وزیر اعلیٰ کا لاہور،ملتان،فیصل آباد، سیالکوٹ،سرگودھا اور راولپنڈی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2024ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے لاہور،ملتان،فیصل آباد، سیالکوٹ،سرگودھا اور راولپنڈی میں کم آمدن والے عوام کے لئے ہاؤسنگ سکیم کا اصولی فیصلہ کیا اور فوری طور سائٹ سلیکشن کی ہدایت کی۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت کم آمدن افراد کے لئے ایک لاکھ گھروں کے پراجیکٹ کے بارے میں جائزہ اجلاس منعقد ہوا ۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ گھروں کے لئے سائٹ کا انتخاب تمام پہلو مد نظر رکھ کر کیا جائے۔ شہروں میں عوام کی سہولت کے لئے قریب ترین جگہ کا انتخاب ضروری ہے۔ گھر ہر خاندان کی بنیادی ضرورت ہے،اپنی چھت اپنا گھر پروجیکٹ رہائشی ضرورت پوری کرے گا۔انہوں نے کہا کہ جہاں شہروں کے اندر زمین دستیاب ہے وہاں شہروں کے اندرہاوسنگ سکیم بنائیں۔

(جاری ہے)

اپنی چھت اپنا گھر لینڈ مارک منصوبہ ہو گا، لوگ بخوشی رہائش اختیار کریں۔ اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ بورڈ آف ریونیو نے 17سائٹس کی نشان دہی کی ہے جن کی پڑتال کی جائے گی۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب،صوبائی مشیرپرویز رشید، صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری، چیف سیکرٹری،ایس ایم بی آر، چیئرمین پی اینڈ ڈی، سیکرٹری ہاؤسنگ،خزانہ،کمشنر لاہور، ڈی جی ایل ڈی اے، ڈی جی فاٹا، پراجیکٹ ڈائریکٹر پنجاب افورڈایبل، ہاؤسنگ پروگرام اور دیگر حکام نے شرکت کی۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات