نیشنل جوڈیشل کمیشن کااجلاس 25مارچ کوطلب

بدھ 20 مارچ 2024 23:11

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مارچ2024ء) اعلیٰ عدلیہ کے لیے ججزکے تقررکے لیے قائم نیشنل جوڈیشل کمیشن کااجلاس 25مارچ کوطلب کرلیاگیا۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے جوڈیشل کمیشن نے بطورر چیئرمین کمیشن کااجلاس طلب کیاہے۔ذرائع کاکہناہے کہ اجلاس میں جسٹس ہاشم خان کاکڑ کا چیف بلوچستان ہائیکورٹ کیلئے غور ہوگا۔

(جاری ہے)

جسٹس ہاشم خان کاکڑ اس وقت قائم مقام چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ ہے۔

اجلاس میں سندھ ہائیکورٹ کے چھ ایڈیشنل ججز کی مستقلی معاملہ کا جائزہ لیا جائے گا،امجد علی بوہیو، محمد عبدالرحمان تعینات، خادم حسین سومرو، ارباب علی ہاکڑو، جواد اکبر سروانا اور ثنا اکرم منہاس ایک سال کے لیے ایڈیشنل جج سندھ ہائی کورٹ تعینات کیاگیاتھااب ان کی مستتقلی کے لیے جوڈیشل کمیشن جائزہ لے گااور سفارش کرے گا۔