بلوچستان کا بینہ چار اپریل تک تشکیل دے دی جائے گی،ذرائع

بدھ 20 مارچ 2024 22:55

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2024ء) بلوچستان کا بینہ چار اپریل تک تشکیل دے دی جائے گی۔ذرائع کے مطابق بلوچستان کابینہ کی تشکیل کے حوالے سے حکومت میں شامل جماعتوں میں کوئی اختلاف نہیں ہے ،حکومت میں شامل اتحادی جماعتوں کے رہنماوں کا اجلاس سے 22مارچ کو طلب کیا گیا ہے جس میں کابینہ کی تشکیل کا فارمولہ طے ہوجائے گا۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ صوبائی کابینہ 14وزرا اور پانچ مشیروں پر مشتمل ہوگی اور کابینہ ایک فیز میں ہی حلف اٹھائے گی ساتھ ہی کسی کو معاون اور کوآڈینیٹرز نہیں بنایا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ بلوچستان کی چودہ رکنی کابینہ میںپی پی پی اور مسلم لیگ ن کے چھ چھ وزرا ہوں گے ایک ایک وزیر اے این پی اور بی اے پی کا ہوگاجبکہ صوبائی کابینہ میں پانچ مشیر بھی ہوں گے جن میں سے دو دو مشیر پی پی پی اور پی ایم ایل ن اور ایک بی اے پی کا ہوگا ۔واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ نے کابینہ کی تشکیل نہ ہونے کی وجہ سینیٹ کے ضمنی الیکشن کی مصروفیات کو قرار دیا تھاجبکہ سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ حکمران اتحاد سینیٹ کے الیکشن سے قبل کابینہ تشکیل نہ دیکر اندورنی ٹوٹ پھوٹ سے بچنا چاہتا ہے ۔