فوٹو شوٹ کے دوران بھوک لگنے پر شردھا کپور نے کیا کیا ویڈیو وائرل

جمعرات 21 مارچ 2024 12:10

فوٹو شوٹ کے دوران بھوک لگنے پر شردھا کپور نے کیا کیا ویڈیو وائرل
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2024ء) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ شردھا کپور کی فوٹو شوٹ چھوڑ کر فوٹو گرافرز سے پیزا لینے جانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شردھا کپور پنک وِلا اسکرین اینڈ اسٹائل آئیکنز ایوارڈز 2024ء میں سولو فوٹو شوٹ کے لیے کھڑی تھیں کہ اچانک ان کی نظر کچھ دور کھڑے پاپرازی فوٹو گرافرز پر پڑی جو پیزا پارٹی سے لطف اندوز ہو رہے تھے۔

(جاری ہے)

جس کے بعد اداکارہ بھی فوٹو شوٹ درمیان میں چھوڑ کر فوٹو گرافرز کے پاس چلی گئیں اور ان سے پوچھا کہ’اگر میں ایک پیزا باکس لے لوں تو آپ لوگوں کو کوئی پریشانی تو نہیں ہوگی شردھا کپور کے پوچھنے پر فوٹو گرافرز فوراًً اٴْنہیں ایک پیزا باکس دے دیتے ہیں۔پیزا لینے کے بعد جاتے ہوئے اداکارہ فوٹوگرافرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اٴْنہیں بتاتی ہیں کہ ’مجھے بہت بھوک لگ رہی تھی اس لیے آپ لوگوں سے پیزا مانگ لیا اگلی بار میں آپ لوگوں کو کھانا کھلائوں گی۔

متعلقہ عنوان :