ٹرمپ کے داماد کشنرکی غزہ کی برلبِ ساحل جائیدادکی قیمتی استعداد کی تعریف

جمعرات 21 مارچ 2024 13:14

ٹرمپ کے داماد کشنرکی غزہ کی برلبِ ساحل جائیدادکی قیمتی استعداد کی تعریف
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2024ء) ڈونلڈ ٹرمپ کے وائٹ ہائوس کے سابق سینئر مشیر اور ان کے داماد جیریڈ کشنر نے غزہ کی برلبِ ساحل جائیدادکی بہت قیمتی استعداد کی تعریف کی اور تجویز دی کہ اسرائیل کو اس علاقے کو صاف کرتے وقت شہریوں کو ہٹا دینا چاہیے۔غیرملکی خبرررساں ادارے کے مطابق کشنر نے ایک انٹرویو میں کہاکہ غزہ کی برلبِ ساحل جائیداد بہت قیمتی ہو سکتی ہے اگر لوگ روزگار کی تعمیر پر توجہ دیں۔

انہوں نے کہاکہاگر آپ اس تمام رقم کے بارے میں سوچتے ہیں جو اس سرنگ کے نیٹ ورک اور تمام جنگی سازوسامان میں صرف ہوئی، اگر وہ تعلیم یا اختراع میں صرف ہوتی تو کیا کچھ کیا جا سکتا تھا کشنر نے مزید کہاکہ وہاں یہ تھوڑی سی بدقسمتی کی صورتِ حال ہے لیکن میرا خیال ہے کہ اسرائیل کے نقط نظر سے میں لوگوں کو باہر نکالنے اور پھر اسے صاف کرنے کی پوری کوشش کروں گا۔

(جاری ہے)

انٹرویو لینے والے مڈل ایسٹ انیشی ایٹو فیکلٹی کے سربراہ اور ہارورڈ کے پروفیسر طارق مسعود نے کشنر کو بتایاکہ عربوں کی طرف سے حقیقی خوف ہے اور مجھے یقین ہے کہ آپ ان میں سے بہت سے لوگوں سے بات کریں گے جو یہ سوچتے ہیں کہ ایک بار جب غزہ کے لوگ غزہ چھوڑ دیں گے تو نیتن یاہو کبھی انہیں دوبارہ وہاں داخل نہیں ہونے دے گا۔کشنر نے جواب دیاکہ شاید، لیکن مجھے یقین نہیں ہے کہ اس وقت غزہ میں بہت کچھ باقی ہے۔

اس کے بعد انہوں نے مزید کہا، "مجھے نہیں لگتا کہ اسرائیل نے کہا ہے کہ وہ نہیں چاہتے کہ لوگ اس کے بعد وہاں واپس جائیں۔ان کے تبصروں کے منتخب حصوں کا غلط استعمال کرنے والوں کو ایکس پر جواب دیتے ہوئے کشنر نے پوری بات چیت کی ایک ویڈیو پوسٹ کی اور کہا کہ وہ اپنے تبصروں پر قائم ہیں اور یقین رکھتے ہیں کہ فلسطینی عوام کی زندگیوں میں بہتری تبھی آئے گی جب عالمی برادری اور ان کے شہری ان کی قیادت سے جواب طلبی کریں گے۔