نسیم شاہ بھی والد کے ہمراہ عمرہ ادائیگی کیلئے سعودیہ پہنچ گئے

نسیم شاہ، بابر اعظم اور افتخار احمد حال ہی میں ختم ہونے والی پاکستان سپر لیگ میں ایکشن میں تھے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 21 مارچ 2024 12:29

نسیم شاہ بھی والد کے ہمراہ عمرہ ادائیگی کیلئے سعودیہ پہنچ گئے
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 21 مارچ 2024ء ) قومی ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ اپنے والد کے ہمراہ عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کیلئے سعودی عرب پہنچ گئے۔ نسیم شاہ نے بھی اپنے والد کے ہمراہ حال ہی میں ختم ہونے والی پاکستان سپر لیگ کے بعد رمضان المبارک کی برکتیں سمیٹنے کیلئے سعودیہ کا رخ کرلیا۔ چوہدری عثمان مشتاق نے نسیم شاہ اور اُن کے والد کی ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر شیئر کی جس میں وہ احرام باندھے نظر آ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں بابر اعظم، افتخار احمد اور امام الحق بھی عمرہ کی ادائیگی کے لیے مکہ مکرمہ پہنچ چکے ہیں۔ نسیم شاہ نے اسلام آباد کی نمائندگی کی جو کہ پاکستان سپر لیگ 9 کی فاتح قرار پائی، اس کے علاوہ بابراعظم پشاور زلمی کے کپتان تھے جب کہ افتخار احمد ملتان سلطانز کی نمائندگی کررہے تھے جو فائنل میں رنر اپ ٹھہری۔