تمام سرکاری محکموں کے افسران ڈینگی کے جڑ سے خاتمہ کیلئے اپنی تمام تر توانائیاں وقف کردیں،ڈپٹی کمشنر

جمعرات 21 مارچ 2024 19:29

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2024ء) ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے کہا ہے کہ محکمہ صحت سمیت تمام سرکاری محکموں کے افسران ڈینگی کے جڑ سے خاتمہ کیلئے اپنی تمام تر توانائیاں وقف کردیں اور ڈینگی سرویلینس ٹیمیں انسداد ڈینگی وائرس کیلئے انتہائی ذمہ داری سے کام کریں یہ بات انہوں نے انسداد ڈینگی بارے منعقدہ اجلاس سے خطاب کے دوران کہی جو ان کی صدارت میں ہوا جسمیں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اعتزاز انجم، ڈی ایچ او ڈاکٹر فضل الرحمن، فوکل پرسن ڈاکٹر حشام سمیت محکمہ صحت اور دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ڈینگی وائرس سے بچاؤ کیلئے سرکاری افسران محکموں میں صفائی کا عمل مکمل کر لیں بصورت دیگر ان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ ڈی ایچ او نے کہا کہ حالیہ موسم میں مچھروں کی افزائش کی روک تھام کیلئے بھر پور کوشش کی جا رہی ہے اور ڈینگی وائرس کے تدارک کے لئے لاروا سائیڈ نگ کا عمل جاری ہے۔ اجلاس میں فوکل پرسن ڈاکٹر حشام نے بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ محکمہ صحت اور دیگر سرکاری محکمہ جات نے گزشتہ ڈیڑھ ماہ کے دوران ڈینگی وائرس کے خاتمہ کیلئے 18892 سرگرمیوں میں حصہ لیا گیا۔\378