گوادر ،تیز رفتاری کے باعث ٹریفک حادثہ ایک شخص جاں بحق ،دوسر ازخمی

جمعرات 21 مارچ 2024 20:07

گوادر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2024ء) گوادر میں تیز رفتاری کے باعث ٹریفک حادثہ ایک شخص جاں بحق دوسر ازخمی ہو گیا ۔

(جاری ہے)

پو لیس کے مطابق جمعرات کو گوادر میں تیز رفتار تیل بردار گاڑی حادثہ کا شکار ہو گئی جس کے بعد گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی جس کے باعث گاڑ ی سوار سمیع ولد الٰہی بخش جھلس کر جاں بحق جبکہ اورنگزیب زخمی ہو گیا ، پو لیس نے لاش اور زخمی کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا جاں بحق اور زخمی ہو نے والے افراد کا تعلق واشک کے علاقے بسیمہ سے ہے پولیس کے مطابق گاڑی میں سوار دونوں افراد آپس میں بھائی بتائے جاتے ہیں مزید کارروائی جا ری ہے ۔