طلبا وطالبات کے مابین انعامی تقریری مقابلہ

جمعرات 21 مارچ 2024 23:06

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2024ء) ادارہٴ نظریہٴ پاکستان کے زیر اہتمام ایوان قائداعظم‘ جوہر ٹائون لاہور میں ’’تقریبات یوم پاکستان ‘‘ کے سلسلے میں کالجوں اور یونیورسٹیوں کے طلبا وطالبات کے مابین انعامی تقریری مقابلہ بعنوان ’’قرارداد پاکستان …خطبہ الٰہ آباد کی تشریح ہے ‘‘ منعقدہوا۔ اس مقابلہ میں طلبا و طالبات کی کثیر تعداد نے حصہ لیا۔

منصفین کے فرائض پروفیسر رضوان الحق اور معاذ اکرم نے انجام دیے۔

(جاری ہے)

نتائج کے مطابق طالبات کے مابین ہونیوالے مقابلہ میںگورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کی طالبات حمنہ صدیقی اور سیرت فاطمہ نے بالترتیب اول اور دوم جبکہ لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کی طالبہ انشراح ملک نے سوم پوزیشن حاصل کی‘ حمایت اسلام ڈگری کالج برائے خواتین، ملتان روڈ لاہور کی طالبہ حمیرہ یٰسین کو خصوصی انعام کا حقدار قرار دیا گیا۔ طلبا کے مابین ہونیوالے مقابلہ میں بی ایس ایل کالج آف لیگل ایجوکیشن ‘ ماڈل ٹائون لاہور کے طالبعلم حبیب اللہ نے اول‘ پنجاب یونیورسٹی کے محمد احسن نے دوم اور یونیک کالج فار بوائز ‘ وحدت روڈ لاہور کے طالبعلم سید محمد حیدر نے سوم پوزیشن حاصل کی ۔