دورانِ احتجاج فائرنگ کیس: محسن داوڑ کی ضمانت میں 17 اپریل تک توسیع

جمعرات 21 مارچ 2024 19:55

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2024ء) پشاور ہائی کورٹ نے انتخابی نتائج میں تبدیلی کے خلاف احتجاج کرنے پر درج مقدمے میں رہنما نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ محسن داوڑ کی ضمانت میں 17 اپریل تک توسیع کردی ہے۔ پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس عتیق شاہ اور جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ نے محسن داوڑ کی ضمانت اور ایف آئی آر کے خاتمے کی درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

بعد ازاں عدالت نے محسن داوڑ کے خلاف مقدمات کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے محسن داوڑ کی ضمانت میں 17 اپریل تک توسیع کردی۔یاد رہے کہ محسن داوڑ نے 10 فروری کو میران شاہ میں انتخابی نتائج میں تاخیر پر احتجاج کیا تھا، احتجاج کے دوران فائرنگ سے محسن داوڑ سمیت کئی افراد زخمی ہوگئے تھے۔پولیس اور مظاہرین نے ایک دوسرے پر فائرنگ میں پہل کا الزام عائد کیا تھا، محسن داوڑ و دیگر کو ہسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔عام انتخابات میں محسن داوڑ قومی اسمبلی کے حلقہ اے این 40 پر امیدوار تھے، جس کے نتائج احتجاج سے کچھ دیر بعد ہی جاری کردیے گئے تھے۔