سوات ،ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کا مختلف بازاروں کا اچانک دورہ

سبزی و پھلوں، گوشت ،اشیائے خورد و نوش کی دکانوں کا معائنہ

جمعرات 21 مارچ 2024 20:05

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2024ء) سوات میں ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر سوات محمد شہاب نے اپنہ ٹیم کے ہمراہ رحیم آباد اور مینگورہ کے بازاروں کا اچانک دورہ کیا۔انہوں نے اشیائے خوردو نوش کے سرکاری نرخناموں پر عمل درآمد و دستیابی کو یقینی بنانے کا جائزہ لیا اور شکایات سیل سے متعلق لوگوں اور دکانوں کو آگاہی بھی دی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عوام کی شکایات کے ازالے کے لئے شکایت سیل قائم کردیا گیا ہے ،ان ہی شکایات پر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر محمد شہاب الدین نے دورے کے دوران سبزی و پھلوں، گوشت اور دوسرے اشیائے خورد و نوش کی دکانوں کا بھی معائنہ کیا اور اشیائے خوردونوش کے روز مرہ نرخ نامے، معیار اور ایکسپائری چیک کیااور سرکاری نرخناموں کی خلاف ورزی کرنے والے متعدددکانداروں کیخلاف قانونی کاروائی کی۔

متعلقہ عنوان :