لاہور میں نامعلوم افراد نے 18سالہ نوجوان پرتیزاب پھنک دیا

نوجوان کی دائیں آنکھ، چہرہ اوردائیاں بازو متاثر، طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل

جمعرات 21 مارچ 2024 20:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2024ء) لاہور میں نامعلوم افراد نے 18سالہ نوجوان پرتیزاب پھنک دیا۔تیزاب گردی کا ایک اور واقعہ گرین ٹائون میں پیش آیا جہاں پر 18سالہ نوجوان شعبان مسجد کے واش روم گیا اس دوران نامعلوم افراد نے تیزاب سے بھری بوتل اس پر پھینک دی۔

(جاری ہے)

تیزاب سے جلنے کے سبب نوجوان شعبان کی دائیں آنکھ، چہرہ اور دائیاں بازو متاثر ہوا۔نوجوان کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا ہے۔ جبکہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔