کلبز کی اسکروٹنی اور لیگ کروانے جارہے ہیں ،عید کے بعد بلوچستان میں قومی ٹیم کا کیمپ لگایا جائے گا، پاکستان ہاکی فیڈریشن کی صدر شہلا رضا کی میڈیا سے گفتگو

جمعرات 21 مارچ 2024 21:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2024ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن کی صدر شہلا رضا نے کہا ہے کہ کلبز کی اسکروٹنی اور لیگ کروانے جارہے ہیں ،عید کے بعد بلوچستان میں قومی ٹیم کا کیمپ لگایا جائے گا۔ انہوں نے جمعرات کو عبدالستارایدھی ہاکی اسٹیڈیم میں واقع پاکستان ہاکی فیڈریشن کے دفترمیں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ایچ ایف کے قانون کے مطابق جو موشن آف کانفیڈنس میں ناکام ہوجائے وہ کانگریس کے ممبر نہیں رہتے۔

(جاری ہے)

صدر پی ایچ ایف شہلا رضا نے کہا کہ نگراں حکومت نے خالد سجاد کھوکھر کو ہٹاکر نئے صدر کو نامزد کیا، نامزد صدر چاہتے تھے کہ جو دورہ آرہا ہے میں وہاں جائوں ،ان تمام معاملات کو دیکھ کر کانگریس نے اپنا فیصلہ کیا،ان کا منڈیٹ تھا کہ الیکشن کروائیں لیکن انہوں نے کچھ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ اب ہم کلبز کی اسکروٹنی اور لیگ کروانے جارہے ہیں اورعید کے بعد بلوچستان میں قومی ٹیم کا کیمپ لگایا جائے گا۔ شہلارضا نے کہا کہ عدالتوں کے فیصلے پر عمل کرنا ضروری ہے، پاکستان اولمپک اور انٹرنیشنل ہاکی فیڈیشن میں ہم ہی نمائندگی کر رہے ہیں ،جس کو وزیراعظم منتخب کریں گے ان کو بھی کانگریس سے ووٹ لینا ہے۔