سعودی ولی عہد سے کویتی وزیراعظم کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

جمعہ 22 مارچ 2024 10:20

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2024ء) کویت کے وزیر اعظم شیخ محمد صباح السالم الصباح نے سعودی عرب کا سرکاری دورہ کیا اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

اردو نیوز کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے متعدد امور کے علاوہ مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر سعودی اور کویتی اعلی حکام بھی موجود تھے۔ قبل ازیں کویتی وزیراعظم سعودی عرب پہنچے تو جدہ کے کنگ عبدالعزیزایئرپورٹ پرنائب گورنرمکہ ریجن شہزادہ سعود بن مشعل اور دیگر حکام نے ان کا استقبال کیا۔