رمضان سہولت بازار سے شہری بھرپور فائدہ اٹھا رہے ہیں اشیاء کے معیار کو ہر روز چیک کیا جا رہا ہے شہریوں کو شکایات کیلئے پلیٹ فارم بھی مہیا کیا گیا ہے

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر جمعہ 22 مارچ 2024 12:01

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 مارچ2024ء) رمضان سہولت بازار سے شہری بھرپور فائدہ اٹھا رہے ہیں اشیاء کے معیار کو ہر روز چیک کیا جا رہا ہے شہریوں کو شکایات کیلئے پلیٹ فارم بھی مہیا کیا گیا ہے پنجاب حکومت کے ریلیف کو ہر شہری تک پہنچاناہماری ذمہ داری ہے یہ بات  ڈی سی جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے رمضان سہولت بازارکا دورہ کرتے ہوئے کہی، ڈی سی جہلم نے مختلف سٹالز پر جاکر فروخت کی جانے والی اشیاء کا معیار چیک کیا اور ریٹ لسٹ کے مطابق فراہمی بارے موقع پر موجود شہریوں سے معلومات حاصل کیں، دوکانداروں کو  ڈی سی جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے ہدایت کی کہ پنجاب حکومت کی جانب سے شہریوں کو ماہ رمضان میں ریلیف فراہم کرنے کیلئے اربوں کے فنڈز مختص کئے گئے ہیں اس لئے کوئی چیز بھی غیر معیاری اور عد م دستیابی نہیں ہونی چاہئیے۔

متعلقہ عنوان :