ایس ایچ او سوہاوہ محمد احسن شہزاد اور ٹیم کی اہم کاروائی،منشیات فروش ملزم منشیات اور اسلحہ ناجائز سمیت گرفتار ،5 کلوگرام سے زائد چرس،پسٹل اور رائفل 12 بور ریپیٹربرآمد،

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر جمعہ 22 مارچ 2024 12:01

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 مارچ2024ء) سوہاوہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئےمشہور زمانہ منشیات فروش زاہد فاروق عرف لٹو کو ریڈ کر کےگرفتارکرلیا، ملزم کے قبضہ سے5کلو200 گرام چرس،بندوق12بور ریپیٹر،معہ کارتوس اور پسٹل30بور معہ ایمونیشن برآمد، ملزم کے خلاف انسداد منشیات اور اسلحہ ناجائز رکھنے کے جرائم میں الگ الگ ایف آئی آرز کا اندراج، ملزم کو ٹھوس شواہد کی بنیاد پر درست چالان کیا جا رہا ہے، مقدمہ کی موثر پیروی یقینی بنائی جائے گی، منشیات فروش نسلوں میں زہر گھول رہے ہیں جو کسی رعایت کے مستحق نہیں,ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ

متعلقہ عنوان :