ڈی پی او جہلم کی زیر قیادت جہلم پولیس کا منشیات فروش ملزمان کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن،05منشیات فروش ملزمان گرفتار ، منشیات کی بھاری کھیپ بر آمد

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر جمعہ 22 مارچ 2024 12:01

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 مارچ2024ء) کالاگجراں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم طیب حسین کو گرفتار کر لیا ، ملزم سے 2کلو 200گرام چرس برآمد  کر لی گئی ، پنڈ دادنخان پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم محسن رضا کو 2 کلو 200 گرام چرس کے ساتھ دھر لیا، للہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم جاوید امتیاز کو گرفتار کر لیا،ملزم سے دوران تلاشی 2کلو 200گرام چرس برآمد، جبکہ  چوٹالہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 02ملزمان  ظہور الحق اور  ثقلین حیدر کو گرفتار کر لیا، ملزم ثقلین  سے 2کلو120گرام چرس اور ظہور الحق سے 02کلو 160گرام چرس برآمد، ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج، جملہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جا رہا ہے تاکہ جرائم پیشہ عناصر کو قرار واقعی سزا دلوائی جا سکے، منشیات فروش معاشرے کا  ناسور ہیں جن کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، ڈی پی او جہلم ناصر محمودباجوہ

متعلقہ عنوان :