جہلم پولیس کا شراب سپلائر ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ،03شراب سپلائرز ملزمان گرفتار ،مجموعی طور 90لیٹر شراب برآمد

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر جمعہ 22 مارچ 2024 12:02

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 مارچ2024ء) صدر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے شراب سپلائر ملزم انتھونی جان کو گرفتار کر لیا، ملزم سے 40لیٹر شراب برآمد، سٹی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم  محمد نوید کو گرفتار کر لیا ، ملزم محمد نوید سے 30لیٹر شراب برآمد ، جبکہ جلالپور شریف پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم   فیصل عمران کو گرفتار کر لیا ، ملزم سے 20لیٹر شراب برآمد کر لی گئی ، ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج ، منشیات فروش ملزمان کے خلاف آپریشن میں تیزی لائی جائے  گی ،ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ

متعلقہ عنوان :