سندھ حکومت کا وفاق کیساتھ 26 ونڈ، 19 سولر منصوبوں پر اجلاس

اجلاس میں ونڈ پاور انرجی کے 26 منصوبوں پر بات چیت ہوئی، ان منصوبوں سے 1875 میگا واٹ بجلی پیدا ہو گی

جمعہ 22 مارچ 2024 14:54

سندھ حکومت کا وفاق کیساتھ 26 ونڈ، 19 سولر منصوبوں پر اجلاس
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2024ء) وزیرِ اعلی سندھ مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت وفاقی حکومت کے ساتھ مختلف منصوبوں کی تکمیل سے متعلق اجلاس منعقد ہوا ہے۔کراچی میں ہونے والے اجلاس میں وزیرِ مائنز اینڈ منرلز، وزیرِ توانائی، وزیرِ ٹرانسپورٹ، وزیرِ آبپاشی اور متعلقہ سیکریٹریز نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ونڈ پاور انرجی کے 26 منصوبوں پر بات چیت ہوئی، ان منصوبوں سے 1875 میگا واٹ بجلی پیدا ہو گی۔

اجلاس میں 1150 میگا واٹ کے 19 سولر پراجیکٹس سے متعلق بھی گفتگو کی گئی۔ترجمان وزیرِ اعلی سندھ کے مطابق اجلاس میں تھر ریل کنیکٹیوٹی پراجیکٹ پر بھی بات چیت کی گئی۔وزیرِ اعلی سندھ مراد علی شاہ نے بتایا کہ تھر کول کو ریلوے لائن کے ذریعے چھور تک ملایا جائے گا، اس پراجیکٹ کو شروع کرنے کے لیے حکومتِ سندھ 50 فیصد فنڈز دے گی۔

متعلقہ عنوان :