بزرگ اورمعذورافراد کو طواف کرانے کیلئے گالف کار فراہم

گالف گاڑیوں کی سہولت شام 4 سے صبح 4 بجے تک ہوتی ہے،عرب میڈیا

جمعہ 22 مارچ 2024 15:24

بزرگ اورمعذورافراد کو طواف کرانے کیلئے گالف کار فراہم
مکہ مکرمہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2024ء) مسجد الحرام میں معمر،معذور اور بیمار زائرین کے لیے مخصوص گالف کار کی سہولت فراہم کردی گئی۔عرب میڈیا کے مطابق گالف گاڑیوں سے مسجد الحرام کی چھت سے طواف کرایا جاتا ہے، انتظامیہ کی جانب سے ابتدائی طور پر 50 گالف گاڑیاں فراہم کی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

گالف گاڑیوں کی سہولت شام 4 سے صبح 4 بجے تک ہوتی ہے جس کا فی کس کرایہ 25 ریال ہے اور ہر گاڑی میں 10 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔گاڑیوں کے لیے بکنگ کے انتظامات مسجد الحرام کے مختلف دروازوں پر کیے گئے ہیں، ان مقامات سے گالف گاڑیوں کی بکنگ کرانے کے بعد وہاں سے لفٹ کے ذریعے مسجد الحرام کی چھت پر پہنچ کر گاڑی کی سہولت حاصل کی جا سکتی ہے۔