سندھ ہائیکورٹ نے گلشن معمار میں منٹیننس فنڈ میں خورد برد کیخلاف سوسائٹی بنانے کی درخواست مستردکردی

جمعہ 22 مارچ 2024 15:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2024ء) سندھ ہائیکورٹ نے گلشن معمار میں منٹیننس فنڈ میں خورد برد کیخلاف سوسائٹی بنانے کی درخواست مستردکردی ہے۔جمعہ کوسندھ ہائیکورٹ میں گلشن معمار میں مینٹیننس فنڈ میں خورد برد کیخلاف سوسائٹی بنانے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

درخواستگزار کے وکیل عثمان فاروق ایڈووکیٹ نے موقف دیا کہ خورد برد کو روکنے کے لیئے سوسائٹی بنانے کی اجازت دی جائے۔

40 فیصد سے زائد رہائشی اگر کوئی سوسائٹی تشکیل دینا چاہیں تو انہیں اجازت ہوتی ہے۔ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اور گلشن معمار سوسائٹی کے وکلا نے درخواست کی مخالفت کی۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ پرائیوٹ پروجیکٹ میں یہ قانون لاگو نہیں ہوتا اور نہ ہی ایسی سوسائٹی بنانے کی اجازت دی جاسکتی ہے۔ عدالت نے وکلا کے دلائل کے بعد درخواست مسترد کردی۔