رواں مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ،پاکستان نے 6 ارب سڑسٹھ کروڑ اسی لاکھ ڈالر بیرونی قرض حاصل کیا

جمعہ 22 مارچ 2024 16:26

رواں مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ،پاکستان نے 6 ارب سڑسٹھ کروڑ اسی لاکھ ڈالر ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2024ء) رواں مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ میں پاکستان نے 6 ارب سڑسٹھ کروڑ اسی لاکھ ڈالر بیرونی قرض حاصل کیا۔تفصیلات کے مطابق اقتصادی امور ڈویژن نے رواں مالی سال کے 8ماہ میں بیرونی قرض کی تفصیلات جاری کردیں ، جس میں بتایا گیا کہ رواں مالی سال 6 ارب 67کروڑ 80 لاکھ ڈالر بیرونی قرض حاصل ہوا۔

(جاری ہے)

اقتصادی امور ڈویژن کے مطابق رواں مالی سال 17 ارب 38 کروڑ ڈالر سے زائدبیرونی قرضوں کاتخمینہ لگایا، پاکستان کو بجٹ تخمینے سے کم قرض اب تک موصول ہوا ہے۔

اقتصادی امور ڈویژن نے بتایا کہ جولائی تافروری84کروڑ80لاکھ ڈالر دو طرفہ قرض موصول ہوا، جس میں سعودی عرب نی59 کروڑ 51 لاکھ ڈالرتیل کی سہولت کیلئے فراہم کئے۔اس کے علاوہ چین نے پاکستان کو 6 کروڑ 73 لاکھ ڈالر سے زائد کا قرض دیا، نیا پاکستان سرٹیفکیٹ سی68 کروڑ 68 لاکھ ڈالر سے زائد حاصل کئے اور 2 ارب ڈالر ٹائم ڈیپازٹ کے تحت پاکستان کو موصول ہوئے۔