اسٹاک ایکسچینج میں پی آئی اے کے شیئرز میں 600 فیصد کا ریکارڈ اضافہ

جمعہ 22 مارچ 2024 16:36

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2024ء) اسٹاک ایکسچینج میں پی آئی اے کے شیئرز میں 600 فیصد ریکارڈ اضافہ ہوا، جس کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں پی آئی اے پاکستان کا 17واں بڑا ٹریڈنگ حصص بن گیا۔تفصیلات کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں پی آئی اے کیلئے اچھی خبر آگئی ، اسٹاک ایکسچینج میں پی آئی اے کے شیئرز کی قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

حکومت کی جانب سے پی آئی اے کی نجکاری میں پیش رفت پر سرمایہ کاروں کی پی آئی اے میں دلچسپی دیکھی گئی۔

(جاری ہے)

اسٹاک مارکیٹ میں پی آئی اے کے شیئرز کی قیمت میں600فیصد تک کا ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا، پی آئی اے 600 فیصد حصص میں اضافے سے اب تک کی ٹریڈنگ میں بلندترین سطح پر پہنچ گئی۔پی آئی اے کے شیئرز4روپے 50پیسے سے بڑھ کر27روپے تک ٹریڈ ہوئے، پی آئی اے کے شیئر میں گذشتہ 10 دنوں کے دوران اضافہ دیکھنے میں آیا۔

پرکشش اسٹاک مارکیٹ میں پی آئی اے پاکستان کا 17واں بڑا ٹریڈنگ حصص بن گیا۔اسٹاک مارکیٹ میں پی آئی اے کا حصص تیزی سے بلند ترین سطح پر پہنچناشروع ہوگیا، ذرائع کے مطابق پی آئی اے میں اصلاحاتی عمل کے باعث بھی پی آئی اے کی حصص مارکیٹ میں اضافہ ہورہا ہے،پی آئی اے 2023 میں ممکنہ طور پر 11 ارب کے آپریٹنگ منافع کا اعلان کرے گا۔