اللہ تعالی نے ماہ صیام کے عشرہ مغفرت میں لوگوں کو معافی کے بھرپور مواقع فراہم کئے ہیں،علماء

جمعہ 22 مارچ 2024 16:46

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2024ء) سرگودھا میں علماء نے کہا کہ اللہ تعالی نے ماہ صیام کے عشرہ مغفرت میں لوگوں کو معافی کے بھرپور مواقع فراہم کئے ہیں۔ جس نے اس بابرکت ماہ کو پا کر اللہ تعالی کی رحمتوں کو حاصل نہ کیا اس نے انعامات کو کھو دیا اس لئے اس ماہ کی برکات کے حصول کے لئے روزہ رکھ کر اس کے ساتھ خود کو عبادات الہی میں مشغول رکھنا ہو گا اور اسلامی تعلیمات کو مشعل راہ بنا کر توحید و سنت کے پرچار کو عام کر کے اپنی دینی ذمہ داری کو پورا کرتے ہوئے اور اپنے طرز زندگی اور تجارت کو اسلام کے طبع بنا کر معاشرہ سے غیر اسلامی رسومات کے خاتمہ کا عزم و عہد کرنا ہو گا۔

زرائع کے مطابق سرگودھا میں جمعیت اشاعت التوحید والسنہ پنجاب کے نائب امیر علامہ عطا اللہ بندیالوی، انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ پنجاب کے صدر مولانا قاری احمد علی ندیم، علما مشائخ ونگ مسلم لیگ ن کے ڈویژنل جنرل سیکرٹری مولانا ملک ضیا الحق، مرکزی جمعیت الحدیث پنجاب کے صوبائی سرپرست اعلی مولانا محمد سبطین شاہ نقوی اور دیگر علما نے خطبات جمعہ میں کہا کہ رواں ماہ رمضان کی عظمت،فضلت،فطرانہ اور عشرہ مغفرت سے روشناس کرتے ہوئے کہا کہ ہر انسان خود کو عبادات الہی میں مشغول رکھ کر اللہ تعالی کے انعامات کے حصول کو ممکن بنانا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

کیونکہ فطرانہ، روزہ،نماز،تروایح،نوافل اور درس قرآن کو جاری رکھ کر اللہ تعالی سے استغفرا کر کے اس کی رحمتوں کو حاصل کرنا ہے۔علما نیلوگوں پر زور دیا کہ وہ توحید و سنت کے پرچار اور درس وتدارس کے ساتھ بغیر اسلامی کو مشعل راہ بنا کر اپنے طرز زندگی اور تجارت کو اسلام کے طبع بناکر معاشرے سے غیر اسلامی رسومات کے خاتمہ کا عزم اور عہد کریں تو ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کے راہیں ہموار ہونگئیں۔آخر میں ملک کی سلامتی، استحکام،سلامتی،فلطسین،کشمیر اور امت مسلمہ، شہیدااسلام و پاکستان کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔اس موقع پر پولیس کی جانب سے تمام مساجد اور امام بار گاہوں پر مسلح پولیس اہلکار تعینات کر کے فول پروف سیکورٹی انتظامات کئے گے تھے۔