میئرکراچی و ڈپٹی میئرکی شہید لیفٹیننٹ کرنل سید کاشف علی کی رہائش گاہ آمد،اہل خانہ سے تعزیت

جمعہ 22 مارچ 2024 19:34

میئرکراچی و ڈپٹی میئرکی شہید لیفٹیننٹ کرنل سید کاشف علی کی رہائش گاہ ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2024ء) میئر کراچی مرتضیٰ وہاب اور ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے شہید لیفٹیننٹ کرنل سید کاشف علی کی رہائش گاہ پر شہید کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے پاک فوج کے شہید لیفٹیننٹ کرنل سید کاشف علی کوخراج عقیدت پیش کیا ہے اور واقعہ پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہید لیفٹیننٹ کرنل سید کاشف علی کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے، علاوہ ازیں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد کے ماموں کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں اور پارٹی کے تمام عہدیداران و کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے ،ان کے درجات بلند کرے اور لواحقین کو غم کی اس گھڑی میں صبر جمیل عطا فرمائے۔