پشاور ہائی کورٹ نے 13 مقدمات میں زین قریشی کی راہداری ضمانت منظور کرلی

جمعہ 22 مارچ 2024 19:41

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2024ء) پشاور ہائی کورٹ نے 13 مقدمات میں زین قریشی کی راہداری ضمانت منظور کرلی۔پشاور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رہنماء ممبر اسمبلی زین قریشی کی راہداری ضمانت درخواستوں پر سماعت ہوئی ،سماعت چیف جسٹس محمد ابراہیم خان نے کی،زین قریشی چیف جسٹس کی عدالت میں پیش ہوئے ۔

(جاری ہے)

وکیل درخواست گزارعلی زمان ایڈوکیٹ نے عدالت کو بتایاکہ زین قریشی کیخلاف 13 مقدمات درج ہیں،زین قریشی عدالتوں میں پیش ہونا چاہتے ہیں لیکن ان کی گرفتاری کاخدشہ ہے، عدالت نے 13 مقدمات میں زین قریشی کی ایک لاکھ دو نفری پر ضمانت منظور کرلی ،عدالت نے زین قریشی کو متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونے کا حکم دیدیا۔