سال 2024 کا پہلا مکمل سورج گرہن 8اپریل کو ہوگا

جمعہ 22 مارچ 2024 22:21

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2024ء) سال 2024 کا پہلا مکمل سورج گرہن اگلے ماہ 8 اپریل کو ہوگا۔میکسیکو میں شروع ہونے والا سورج گرہن ٹیکساس، اوکلاہوما، آرکنساس، میسوری، الینوائے، کینٹکی، انڈیانا، اوہائیو، پنسلوانیا، نیویارک، ورمونٹ، نیو ہیمپشائر سے ہوتا ہوا کینیڈا پہنچے گا۔

(جاری ہے)

سورج گرہن کے دوران امریکہ کی بیشتر ریاستوں میں مکمل اندھیرا چھا جائے گا، اس حوالے سے سینکڑوں سکولوں میں پہلے ہی تعطیل کا اعلان کیا جا چکا ہے، اسی طرح ٹینیسی اور مشی گن کے کچھ حصے مکمل سورج گرہن کا مشاہدہ کریں گے، گرہن کا کل وقت 4 گھنٹے 39 منٹ تک رہے گا۔

سورج گرہن برصغیر پاکستان و بھارت میں نظر آنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ 8 اپریل کو ہونے والا سورج گرہن سال کا طویل ترین سورج گرہن ہوگا، 50 سال قبل مکمل سورج گرہن کا نظارہ دیکھا گیا تھا، اب لوگ اس سال اسے دوبارہ دیکھ سکتے ہیں۔