سابق وزیر اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو کی والدہ بیگم نصرت بھٹو کا95واں یوم پیدائش کل منایا جائے گا

جمعہ 22 مارچ 2024 22:23

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2024ء) سابق وزیر اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو کی والدہ بیگم نصرت بھٹو کا95واں یوم پیدائش 23مارچ ہفتہ کو منایا جائے گا اس سلسلے میںجہانیاں،ٹھٹھہ صادق آباد سمیت ملک بھر کے مختلف شہروںمیں پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام سالگرہ تقاریب کا اہتمام کیا جائے گا اور محترمہ بیگم نصرت بھٹو کی مغفرت کیلئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی۔

(جاری ہے)

بیگم نصرت بھٹو 23مارچ1929ء کو برادر اسلامی ملک ایران کے شہر اصفہان میں پیدا ہوئیں انہوں نے 8ستمبر1951ء کو شہید ذوالفقار علی بھٹو سے شادی کی۔محترمہ نصرت بھٹو طویل عرصہ سے علالت کی حالت میں رہنے کے بعد 23اکتوبر 2011ء کودبئی میں انتقال کر گئی تھیں۔