(واسا راولپنڈی کا پانی کے عالمی دن کے موقع پر شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے متعدد اقدامات کا اعلان

جمعہ 22 مارچ 2024 22:33

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2024ء) واٹر اینڈ سینی ٹیشن ایجنسی (واسا) راولپنڈی نے پانی کے عالمی دن کے موقع پر شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے متعدد اقدامات کا اعلان کیا ہے جن میں شہر بھر کے منی فلٹریشن پلانٹس کی مرمت اور تزئین و آرائش، پانی کی کوالٹی کو بہتر بنانے کیلئے کلورین کی آمیزش اور فلٹر میڈیا کی بروقت تبدیلی شامل ہے یہ بات واسا کے منیجنگ ڈائریکٹر محمد سلیم اشرف نے پانی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہی ایم ڈی واسا نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ ہر سال پانی کی اہمیت اجاگر کرنے کیلئے مختلف تھیمز پر کام کرتا ہے اور اس سال کا تھیم ہے واٹر فار پیس جس کا مقصد پوری دنیا میں پانی کی منصفانہ تقسیم اور تمام لوگوں تک پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے کیونکہ پانی کی غیر منصفانہ تقسیم کی وجہ سے دنیا بھر میں تنازعات جنم لے رہے ہیں جو بڑی جنگوں کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتے ہیں ایم ڈی واسا نے کہا کہ پوری دنیا کو جہاں اور بہت مسائل کا سامنا ہے وہاں پینے کے صاف پانی کی قلت کا سامنا بھی ہے پوٹھوہار ریجن میں پانی کی قلت کو مدنظر رکھتے ہوئے زیرزمین اور سطح (SURFACE WATER) کے پانی کومحفو ظ بنانے کی کوششوں کو تیز کرنے کی ضرورت ہے پانی کی اہمیت سے ہر شہری کو روشناس ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے کیونکہ آنے والے وقتوں میں جنگیں بھی پانی کی تقسیم پر ہوں گی اس لئے ہمیں چاہیے کہ پانی کو احتیاط سے استعمال کریں اور بحیشیت مسلمان ہمارا مذہب بھی پانی کے ضیاع سے روکتا ہے واسا راولپنڈی شہریوں کوصاف پینے کے پانی کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے اس سلسلے میں میگا پروجیکٹس پر کام کا آغاز کر دیا گیا ہے جن میں چہان ڈیم سے ایک کروڑ 20 لاکھ گیلن یومیہ پانی کی فراہمی،راول ڈیم سے اضافی 50لاکھ گیلن یومیہ پانی کی فراہمی اور خیابان سرسید کی 6یونین کونسلوں میں بلا تعطل پانی کی فراہمی کے منصوبے شامل ہیں ان منصوبوں کیلئے فنڈز ایشین ڈویلپمنٹ بینک (اے ڈی بی) فراہم کر رہاہے اس کے ساتھ بارشی پانی کو محفوظ بنانے کیلئے UNHABITAT کے تعاون سے شہر کی 30 مختلف بلڈنگز پر رین ہاروسٹنگ سسٹم لگایا جا رہا ہے جس کے تحت بارشی پانی کو چھتوں سے زیر زمین ٹنکیوں میں جمع کیا جائے گا اور اس پانی کو ہارٹیکلچر کیلئے استعمال کیا جا سکے گا اور صاف پانی کو بچانے میں مدد ملے گی انہوں نے کہا کہ موجودہ صورت حال میں جہاں واسا صاف پینے کا پانی شہریوں تک پہنچانے کی ہر ممکن کوشش کررہا ہے وہاں شہریوں کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ پانی احتیاط سے استعمال کریں اور اللہ تعالی کی اس انمول نعمت کی قدر کریں انہوں نے شہریوں سے اپیل بھی کی ہے کہ وہ واسا کے ساتھ تعاون کریں اوراپنے پانی و سیوریج کے بل بروقت ادا کریں انہوں نے کہا کہ پانی کی بچت اور ضیاع سے روکنے کیلئے واسا نے پانی کی مقدار سے لیکر کوالٹی تک کو بہتر بنایا ہے اور زیر زمین پانی کی لیکجز کوفوری ختم کرنے کے لئے دن رات اقدامات کررہا ہے جس سے نہ صر ف پانی کی کمی کو دور کیا جا سکتا بلکہ انسداد ڈینگی مہم میں بھی مدد ملے گی انہو ں واساملازمین پر زور دیا کہ وہ سروس ڈیلوری کو مزید بہتر کریں تاکہ رمضان المبارک میں شہریوں کو بلاتعطل پانی کی فراہمی ممکن بنائی جا سکے رمضان میں سحری و افطار کے اوقات میں منی فلٹریشن پلانٹس سے شہریوں کو صاف پینے کے پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا ٹیوب ویلوں کی خرابی کی صورت میں فوری مرمت کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں اس میں کسی بھی قسم کی کوتاہی بالکل برداشت نہیں جائے گی۔