وقار یونس نے پاکستان سپر لیگ میں ٹیمیں بڑھانے کی تجویز دیدی

جمعہ 22 مارچ 2024 22:34

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2024ء) سابق فاسٹ بولر وقار یونس نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)میں ٹیمیں بڑھانے کی تجویز دیدی۔سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر)پر ٹوئٹ کرتے ہوئے وقار یونس نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو تجویز دی کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)جیسے بڑے برانڈ کے لیے 6 ٹیمیں بہت کم ہیں، پی ایس ایل 2025 ایڈیشن میں کم از کم 8 ٹیموں کی حقدار ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے سوال کیا کہ گزشتہ برس پی ایس ایل میچز کے دوران ویمنز ٹیم کے 3 نمائشی میچ کروائے گئے تھے، اس مرتبہ کیوں نہیں ہوئی ۔وقار یونس نے ایک اور تجویز پیش کی کہ پی ایس ایل کے دوران اردو کمنٹری کے لیے الگ چینل اور سیٹ اپ ہونا چاہیے۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو سنسنی خیز مقابلے میں شکست دیکر پی ایس ایل 2024 کی ٹرافی اپنے نام کی اور تیسری بار ٹائٹل جیتا تھا۔