لاہورپولیس آپریشنزونگ کے سکیورٹی اقدامات / سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز جاری

جمعہ 22 مارچ 2024 22:43

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2024ء) ڈی آئی جی آپریشنز لاہور سیدعلی ناصر رضوی نے کہاہے کہ لاہور پولیس شہریوں کی جان و مال کی حفاظت یقینی بنانے کے لئے ٹھوس اقدامات عمل میں لا رہی ہے ۔ڈی آئی جی آپریشز نے بتایا کہ رواں سال ابتک لاہور پولیس آپریشنز ونگ نے شہر کے مختلف علاقوں میں876سرچ آپریشنزکئے ۔سرچ آپریشنز کے دوران23ہزار717گھروں،82ہزار14افرادکی چیکنگ عمل میں لائی گئی ۔

(جاری ہے)

قانون شکنی پر368افراد کے خلاف کے قانونی کارروائی کی گئی ۔سرچ آپریشن کے دوران11ہزار494کرایہ داروں کو بھی چیک کیا گیا متعلقہ تھانوں میں کرایہ داری کا اندراج نہ کروانے والی182افراد کو حراست میں لیا گیا ۔ دوران سرچ آپریشنز منشیات پر15جبکہ ناجائزاسلحہ برآمدگی پر37افراد کو حراست میں لیا گیا ۔سرچ آپریشنزکے دوران مختلف جرائم میں ملوث23 اشتہاری وعادی مجرماناور عدالتی مفروران بھی گرفتار ہوئے۔

متعلقہ عنوان :