ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد کی بڑی کاروائی

جمعہ 22 مارچ 2024 22:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2024ء) ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد کی بڑی کاروائی، سینکڑوں شہریوں سے ویزا کے نام پر اربوں روپے ہتھیانے والا بدنامے زمانہ گروہ گرفتار،گلوبل سٹیزن شپ سلوشن ایجنسی کے نام سے سینکڑوں شہریوں کے ساتھ فراڈ کرنے میں ملوث گینگ گرفتار، چھاپہ مار کاروائی میں خاتون سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق چھاپہ مار ٹیم میں سب انسپکٹر ہادی پرستان، سب انسپکٹر بلال عباسی، سب انسپیکٹر ارباب فاروق اور اے ایس آئی نعمان احمد شامل ہیںملزمان نے بیرون ملک امریکہ، کینیڈا، آسٹریلیا سمیت یورپی ممالک میں ملازمت کے نام پر سادہ لوح شہریوں سے اربوں روپے ہتھیائیملزمان کے خلاف ملک بھر میں سینکڑوں انکوائریاں اور مقدمات درج تھے ملزمان نے گلوبل سٹیزن شپ سلوشن ایجنسی نے نام سے سینکڑوں شہریوں سے زندگی بھر کی جمع پونجی لوٹی۔

(جاری ہے)

ترجمان کا کہنا تھا کہ مذکورہ گینگ کے خلاف ایف آئی اے، وفاق، پنجاب، خیبر پختونخوا ،سندھ اور بلوچستان میں بھی سینکڑوں انکوائریاں اور مقدمات درج تھے۔ ملزمان کے خلاف انکوائریاں اور مقدمات گزشتہ 2 سالوں میں درج ہوئے تھے ملزمان نے متاثرین سے بینک اکاؤنٹس کے زریعے بھی رقوم وصول کیں ملزمان سوشل میڈیا پر شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دیکر لوٹتے تھے گرفتار ملزمان میں ملک بلال، عمیر کاظمی، صدام حسین اور خاتون شامل ملزمان کو اسلام آباد کے علاقے ایف سیون سے گرفتار کیا گیا۔

ترجمان ایف آئی اے کا مزید کہنا تھا کہ ملزمان گزشتہ 3 سالوں سے روپوش تھے ملزمان نے انڈیگو مائیگریشن سروسز کے نام سے نئی ایجنسی بنائی ہوئی تھی ملزمان مذکورہ غیر قانونی ایجنسی نے نام پر سادہ لوح شہریوں سے بیرون ملک کے نام پر پیسے ہتھیاء رہے تھے ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔