ادارہ شماریات نے ہفتہ وارمہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردئیے

ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 1.13 فیصد کی کمی ہوگئی، مہنگائی کی مجموعی شرح 29.06 فیصد ریکارڈ کی گئی

جمعہ 22 مارچ 2024 22:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2024ء) ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 1.13 فیصد کی کمی ہوگئی، مہنگائی کی مجموعی شرح 29.06 فیصد ریکارڈ کی گئی،ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردئیے جس کے مطابق مہنگائی میں کمی کی وجہ ٹماٹر، پیاز، آلو، لہسن، دال ماش، آٹا اور چینی کی قیمتوں میں کمی ہے ایک ہفتے میں 17 اشیائ ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی، 9 اشیائ کی قیمتوں میں اضافہ اور 25 اشیائ کی قیمتوں میں استحکام رہا، ادارہ شماریاتایک ہفتے میں ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 61 روپے کی کمی سامنے آئی ہے۔

(جاری ہے)

ادارہ شماریات کا اپنی رپورٹ میں مزید کہنا تھا کہ پیاز کی فی کلو قیمت میں 49 روپے کی کمی ہوئی ہے لہسن کی فی کلو قیمت تقریباً 18 روپے تک کم ہوئی ہے آلو کی فی کلو قیمت میں 3 روپے تک کمی آئی ہے 20 کلو آٹے کا تھیلا 28 روپے تک سستا ہوا ہے۔ دال ماش کی فی کلو قیمت میں 7 روپے تک کمی آئی ہے چینی کی فی کلو قیمت میں 1 روپے 38 پیسے کی کمی ہوئی ہے۔ انڈے، دال مسور، دال مونگ، زندہ مرغی، گھی اور خوردنی تیل سستی ہونے والی اشیائ میں شامل، مٹن، بیف، چاول اور ایل پی جی گھریلو سلنڈر مہنگا ہوا ہے۔