رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی اجلاس

جمعہ 22 مارچ 2024 22:56

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2024ء) رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہو اجلاس میں حالیہ طوفانی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں میں ریلیف نکاسی آب و دیگر بنیادی مسائل کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اجلاس میں ڈپٹی کمشنر اورنگزیب بادینی سمیت ضلع کے مختلف محکموں کے سربراہان نے شرکت کی اور رکن صوبائی اسمبلی کو اپنے اپنے محکوں سے متعلق رکن صوبائی اسمبلی کو تفصیلی بریفگ دی اجلاس میں رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان نے گوادر میں ھونے والے طوفانی بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے جگہ جگہ موجود گڑھوں کو فوری طور پر بھرنے کی ہدایت، تمام اداروں سے ان کے محکوں کی کارکردگی رپورٹ اور ملازمین کی تفصیلات بھی طلب کیے اجلاس میں تمام اداروں کے افسران سے پچھلے مہینے کی کارکردگی رپورٹ سمیت تمام اداروں میں تعینات، حاضر، غیر حاضر اور اٹیچڈ ملازمین کی تفصیلات بھی طلب کی گئیں ہیں مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے گوادر شہر میں نکاسی آب کے سلسلے میں جگہ جگہ کھودے گئے گڑھوں کی وجہ سے ٹریفک متاثر ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ تین دن کے اندر تمام گڑھوں کو بھر دیا جائے تاکہ لوگوں کی آمدورفت میں مشکلات ختم ہوسکیں رکن صوبائی اسمبلی نے اجلاس کو بتایا کہ تمام اداروں کے سربراہان اپنے ادارے کو عوام کی بہتری کے لئے مکمل فعال کرنے میں خصوصی اقدامات اٹھائے اور لوگوں مسائل کے حل میں اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں اجلاس میں ڈی ایس پی پولیس، ڈی ایچ او، ایم ایس، ڈی ای او، ایس ڈی او پبلک ہیلتھ، ایس ڈی او ایریگیشن، اسسٹنٹ ڈائریکٹر حیوانات، پرنسپل وی ٹی سی، ڈپٹی ڈائریکٹر فشریز، ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر، ڈائریکٹر انوائرونمنٹ، ڈائریکٹر جنگلات، ڈائریکٹر زراعت، ایکسیئن بی ایند آر، بی سی ڈی اے، لیبر، پی پی ایچ آئی، ایم ایم ڈی، اسپورٹ ڈیپارٹمنٹ اور دیگر اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔