اسلام آباد،11بھکاریوں سمیت17جر ائم پیشہ عناصر گرفتار

جمعہ 22 مارچ 2024 20:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2024ء) اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے 11پیشہ ور بھکاریوں سمیت17جر ائم پیشہ عناصر کو گرفتارکرکے منشیات اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمدکرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسلام آ باد کیپیٹل سٹی پولیس آفیسرڈاکٹر اکبر نا صر خاں کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا ضلع بھرمیں جرائم پیشہ عناصرکیخلاف بلاتفریق کارروائیوں کاسلسلہ جاری ہے،گزشتہ24گھنٹوں کے دوران اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے مختلف قانونی کارروائیو ں کے دورا ن11 پیشہ ور بھکا ریو ں سمیت 17جر ائم پیشہ عنا صر کی گرفتار ی عمل لائی، تھا نہ گو لڑ ہ پولیس نے ملزم بو بر ائے خان کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے ایک عدد تیس بور پستول برآمد کرلیا، تھا نہ سنبل پولیس نے ملزم محمد صابر کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 600گر ام ہیر وئن برآمد کرلی، تھا نہ انڈ سٹر یل ایر یا پویس نے ملزم دلا ور مسیح کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 488گر ام ہیر وئن برآمد کرلی، تھا نہ کھنہ پولیس نے ملزم محمد خا لد بشیر کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 160گر ام ہیر وئن برآمد کرلی، تھا نہ سہا لہ پولیس نے غیر قا نو نی طور پر ڈیزل فروخت کر نے پر ملزم عبد الر حمن کو گرفتار کرلیا، تھا نہ شہزاد ٹا ؤن پولیس نے ملزم مسعود کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ ایک عدد تیس بور پستول بر آمد کرلیا، گرفتار ملزمان کے خلاف مختلف تھانہ جات مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی، جبکہ پیشہ ور بھکا ریو ں کی گرفتار ی کے لیے چلا ئی جا نے والی خصوصی مہم کے دوران 11پیشہ ور بھکا ریو ں کی گرفتار ی عمل میں لا ئی، اسلام آباد کیپیٹل پولیس منشیات و شراب فروشی جیسے گھناؤنے کاروبار میں ملوث عناصر کو ہر صورت قانون کے کٹہرے میں لائے گی،شہریوں کے تعاون سے اسلام آباد کیپیٹل پولیس شہر کو امن کا گہوارہ بنانے میں تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے،شہری کسی بھی مشکوک شخص یا سر گرمی کے متعلق اپنے متعلقہ تھانہ،ایمرجنسی ہیلپ لا ئن ''پکار''15-یا "آئی سی ٹی "15-ایپ پرفوری اطلاع دیں۔