بیگم نصرت بھٹو نے صبر 'برداشت اور مفاہمت کی سیاست کرکے جمہوریت اور آئین بحال کرنے کی جدوجہد کی،صدر مملکت

ہمیں چاہیئے کہ مادر جمہوریت کے نقش قدم پر چل کرصبر برداشت اور مفاہمت کو فروغ دیکر ملک میں سیاسی استحکام کیلئے کام کریں،صدر مملکت کابیگم نصرت بھٹوکے یوم ولادت کے موقع پرپیغام

جمعہ 22 مارچ 2024 21:15

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2024ء) صدر مملکت آصف علی زرداری نے مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کے یوم ولادت کے موقع پر اپنے پیغام میں مادر جمہوریت کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ ہے مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو نے صبر،برداشت اور مفاہمت کی سیاست کرکے جمہوریت اور آئین بحال کرنے کی جدوجہد کی۔

(جاری ہے)

صدر مملکت نے کہاکہ مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو نے بے مثال اور تاریخی قربانیاں دیکر ثابت کیا کہ لیڈر اپنے پیاروں کی قربانی دیکر قوم کے سامنے سرخرو ہوتے ہیں۔

صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ آج ملک کو قومی یکجہتی کی سخت ضرورت ہے ہمیں چاہیے کہ مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کے نقش قدم پر چل صبر 'برداشت اور مفاہمت کو فروغ دیکر ملک میں سیاسی استحکام کیلئے کام کریں۔