رفح پر حملے سے اسرائیل کو مزید تنہائی کا خطرہ ہے،امریکہ

رفح میں کسی بھی زمینی فوجی کارروائی سے زیادہ عام شہریوں کی ہلاکت کا خطرہ ہے،بیان

ہفتہ 23 مارچ 2024 12:19

رفح پر حملے سے اسرائیل کو مزید تنہائی کا خطرہ ہے،امریکہ
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2024ء) امریکی وزیر خارجہ اٹنونی بلنکن نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاھو کو خبردار کیا ہے کہ جنوبی غزہ کے شہر رفح پر کسی بھی حملے سے اسرائیل پر زیادہ تنہائی مسلط ہوجائے گی اور طویل مدت میں اس کی سلامتی کو خطرہ لاحق ہوجائے گا۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ انہوں نے وزیر اعظم نیتن یاہو سمیت حکام کے ساتھ اپنی ملاقاتوں میں بے تکلف گفتگوکی ۔

انہوں نے کہا کہ رفح میں کسی بھی زمینی فوجی کارروائی سے زیادہ عام شہریوں کی ہلاکت کا خطرہ ہے۔ اس سے انسانی امداد کے زیادہ تباہ ہونے کا بھی امکان ہے۔ ساتھ ہی اس سے دنیا بھر میں اسرائیل پر زیادہ تنہائی مسلط ہونے اور اس کی طویل مدت میں سلامتی اور استحکام کے خطرے میں پڑنے کا اندیشہ ہے۔