امریکی فوج نے حوثیوں کی جانب سے داغے گئے بیلسٹک میزائل تباہ کر دیئے

ہفتہ 23 مارچ 2024 12:36

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2024ء) امریکی فوج نے کہا ہے کہ اس نے دو بحری جہاز شکن بیلسٹک میزائل اور ایک بغیر پائلٹ کے سطحی بحری جہاز تباہ کر دیا ہے جو حوثیوں نے یمن سے داغا تھا۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر لکھاکہ یہ بات طے شدہ تھی کہ یہ ہتھیار خطے میں اتحادیوں اور تجارتی جہازوں کے لیے خطرہ تھے۔امریکی اور برطانوی افواج کے مسلسل فضائی حملوں کے باوجود ایران کے حمایت یافتہ حوثی بحیر احمر کے اہم تجارتی راستے پر جانے والے تجارتی جہازوں کو بدستور نشانہ بنا رہے ہیں۔