آج کے دن ہمارے آباؤ اجداد نے آزاد وطن کا خواب دیکھا ،ڈپٹی کمشنر

ہفتہ 23 مارچ 2024 12:36

گجرات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2024ء) ملک بھر کی طرح گجرات میں بھی یوم پاکستان پر وقار طریقے سے منایا گیا،پرچم کشائی کی مرکزی تقریب ڈی سی کمپلیکس میں منعقد ہوئی،ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک، ڈی پی او گجرات اسد مظفر نے سرکاری افسران کے ہمراہ پرچم کشائی کی،پولیس کے چاق چوبند دستے نے قومی پرچم کو سلامی پیش کی اور پولیس بینڈ نے خوبصورتی سے قومی ترانے کی دُھن بجائی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل افضل حیات تارڑ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خضر حیات بھٹی اسسٹنٹ کمشنرز حیدر عباس، ڈی او انفارمیشن عثمان سندھو، پی ایس او ٹو ڈپٹی کمشنر دانش مرزا، ڈی او سول ڈیفنس محمد اشفاق، ڈی او پاپولیشن عمر فاروق، ڈی او کالجز طاہز عزیز ایکسائز آفیسر سلطان شاہ، عمائدین سول سو سائٹی سمیت مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے پوری قوم کو یوم پاکستان کی مبارک باد دی اور کہا کہ آج کے دن ہمارے آباؤ اجداد نے آزاد وطن کا خواب دیکھا جوقائداعظم محمد علی جناح کی قیادت میں پاکستان کے وجود کی صورت میں سامنے آیا ہمیں اپنے وطن کی ترقی،خوشحالی کیلئے ابھی بہت زیادہ کام کرنے کی ضرورت ہے،ہمیں مل کر اجتماعی سوچ کو پروان چڑھانا ہے تمام سرکاری اداروں اور شہری مل کر ملک کی بہتری کیلئے کام کریں۔ڈپٹی کمشنرنے کہا کہ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح نے ہمیں ایمان، اتحاداور تنظیم کا درس دیا ہے،ان سنہری اصولوں پر کا ر بند ہو کر مسائل پر قابو پاسکتے اور ترقی خوشحالی کی منازل طے کر کے اوج ثریا پہ جا سکتے ہیں۔