قرارداد لاہور نے برصغیرکے مسلمانوں کوعظیم مقصد کے لیے متحد کیا، انجینئرامیرقام

ہفتہ 23 مارچ 2024 15:03

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2024ء) صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ قرارداد لاہور نے برصغیر کے مسلمانوں کو عظیم مقصد کے لیے متحد کیا، بزرگوں کے نقشے قدم پر چلتے ہوئے پاکستان کو عظیم تر ملک بنائیں گے. یوم پاکستان کے موقع پر قوم کے نام اپنے پیغام میں انجینئر امیر مقام نے کہا کہ آج تجدید عہد وفا کا دن ہے، 23 مارچ ہماری تاریخ میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، قرارداد لاہور نے برصغیر کے مسلمانوں کو عظیم مقصد کےلیے متحد کیا، قائداعظم محمد علی جناح، علامہ اقبال اور تحریک آزادی کے قائدین کی قربانیوں سے حصول پاکستان کی راہ ہموار ہوئی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہمیں قائداعظم کے اتحاد، عقیدے اور نظم و ضبط کے اصولوں پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے. انجینئر امیر مقام نے کہا کہ ہمیں اس عہد کی تجدید کرنا ہوگی کہ ہم بزرگوں کے نقشے قدم پر چلتے ہوئے پاکستان کو عظیم ترملک بنائیں گے، دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو ترقی و خوشحالی کی راہ پرگامزن کرے۔