یونیورسٹی آف سیالکوٹ میں شجر کاری کا عالمی دن منایا گیا

ہفتہ 23 مارچ 2024 15:05

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2024ء) یونیورسٹی آف سیالکوٹ میں شجر کاری کا عالمی دن انتہائی جوش و خروش اور عزم کے ساتھ منایا گیا۔ معزز بورڈ آف گورنرز فیصل منظور، ایگزیکٹو ڈائریکٹر محمد ریحان یونس، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد خلیق الرحمٰن، رجسٹرار محمد یعقوب اور ڈین آف انٹر لنکیجز فیکلٹی ڈاکٹر اسلم ڈار، معزز مہمان خصوصی چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) ڈیپلکس محترمہ مسرت مصباح کے ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سی ای او ڈیپلکس مسرت مصباح کے علاؤہ دیگر کاروباری شخصیات نے بھی شرکت کی۔ ان سب کی موجودگی نے ماحولیاتی تحفظ میں درخت لگانے کے اہم کردار اور آنے والی نسلوں کے لیے ہمارے اس سیارے کی حفاظت کے لیے پائیدار طریقوں کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے تقریب کی اہمیت کو بڑھا دیا۔ یادگاری سرگرمیوں کے علاوہ یونیورسٹی میں ایک خصوصی "واک" کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں طلباء نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، شرکاء نے اس دن کی اہمیت کو مزید اجاگر کیا اور یونیورسٹی کمیونٹی کے اندر ماحولیاتی بیداری کو فروغ دیا۔

متعلقہ عنوان :