Live Updates

گوجرخان کلرمیں قائم مرکزی و رابطہ سڑکوں کی تعمیرو مرمت کے منظوری دے دی ہے،راجہ شوکت عزیز بھٹی

ہفتہ 23 مارچ 2024 15:18

گوجرخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2024ء) ممبر صوبائی اسمبلی راجہ شوکت عزیز بھٹی نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نوازنے گوجر خان کلر میں قائم مرکزی و رابطہ سڑکوں کی تعمیرو مرمت کے منظوری دے دی ہے،انہوں نے اے پی پی سے گفتگو میں کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کا شکریہ جنہوں نے سڑکوں کی تعمیر ومرمت کی منظوری دی ،حلقہ پی پی 9 گوجرخان کی عوام کے لیے ایک اور تحفہ دیا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ حلقے کے باسیوں کو درپیش مسائل کے حل میں بھرپور کردار ادا کروں گا،گوجر خان پہلے بھی مسلم لیگ ن کا قلعہ تھا اور اب بھی ہے ۔\378
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات