ڈسٹرکٹ فٹبال ایسویسی ایشن کے انتخابات ،اویس اشرف بھٹی بھاری اکثریت سے صدر منتخب

Rana Saqib Saleem رانا ثاقب سلیم ہفتہ 23 مارچ 2024 16:40

بہاولنگر( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 مارچ 2024ء ) وفاقی پاکستان فٹبال فیڈریشن  کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ فٹبال ایسویسی ایشن کے انتخابات ،اویس اشرف بھٹی بھاری اکثریت سے صدر منتخب ہو گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ فٹبال ایسویسی ایشن کے انتخابات پاکستان فٹبال ایسویسی ایشن منعقد ہوئے جس میں دو گروپوں نے حصہ لیا انتخابات میں اویس اشرف بھٹی نے اپنے مد مقابل امیدوار کو بڑے مارجن سے شکست دی اویس بھٹی نے 13 جبکہ مخالف امیدوار آصف خان خاکوانی نے 8 ووٹ حاصل کیے بعدازاں کامیاب امیدوار کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا اویس اشرف کو کامیابی پر مختلف سیاسی سماجی صحافتی اور کھیلوں کی تنظیموں کے عہدیدران نے مبارکباد دی صدر پریس کلب قاسم علی شیخ ،نائب صدر  رانا ثاقب سلیم،نے دلی مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہارکیا۔