محمد منشاء اللہ بٹ نے شجر کاری مہم کا افتتاح کر دیا

ہفتہ 23 مارچ 2024 17:16

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2024ء) رکن صوبائی اسمبلی محمد منشاء اللہ بٹ نے شہاب الدین پارک میں پودے لگا کر حکومت پنجاب کی "درخت لگائیں،پاکستان کے لئے" کی شجر کاری مہم کا باقاعدہ افتتاح کردیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ غلام سرور، سی ای او سیالکوٹ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کاشف نواز رندھاوا، سابق ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ عبدالحمید قاسم، چودھری سیف اللہ، شیخ ناصر، شہزاد کویتی، سپر نٹنڈنٹٹ پی ایچ اے باؤ شوکت، سپروائزر نوید اقبال اور کوآرڈینیٹر پی پی 47 محسن عباس بھی موجود تھے۔

اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے رکن صوبائی اسمبلی محمد منشاء اللہ بٹ نے کہا کہ درخت لگانا ہم سب کا دینی، مذہبی اور اخلاقی فریضہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ اور موسمی تبدیلیوں کو روکنے کیلئے جس قدر ممکن ہو ہمیں درخت لگانے ہونگے اور جو درخت اور پودے لگائے جارہے ہیں ان کی نگہداشت بھی انتہائی ضروری ہے ۔